
کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں جن میں بے گناہ و معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے فورسز نے سوئی کے علاقے بگٹی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو نہتے بلوچوں کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے