بلوچستان میں بارشوں کا نیاسلسلہ شر وع ،سیلاب اور بارشوں سے مزید 3افراد جاں بحق ، شاہراہیں متاثر بولان پھر بند ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ۔صوبے کے مشرقی علاقوں میں بارش سے مزید تباہی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے کے رپورٹس کے مطابق مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعد اد 281ہوگئی ۔بارشوں کے باعث بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر بنائی گئی متبادل راستہ بہہ جانے سے ٹریفک کی روانی پھر معطل ہوگئی جس کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔بارش کے باعث مچھ اور گردو نواح میں پہلے سے سیلا ب و بارش متاثرہ عوام کو شدیدمشکلات کا سامنارہا ۔بارش کے نئے سلسلے کے پیش نظر عوام نے محفوظ اور بلند مقامات کا رخ کرکے وہاں خیمے لگالئے ۔دوسری جانب بارشوں کے باعث محنت مزدوری کرنیوالے افراد طویل عرصے سے روزگار ن ملنے کے سبب بھوک و افلاس کا شکار ہوگئے ۔



سیلاب کے بعد وبائی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد کے اثرات میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام اہم ہے،حکومت صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ضروری وسائل فراہم کریگی،سیلابی علاقوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کی خصوصی ویکسینیشن مہم کا فوری آغاز کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔



وفاقی وزراء کی سردار اختر مینگل سے ملاقات خضدار نال اور وڈھ میں بجلی مسائل پر گفتگو

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ وفاقی وزیر مملکت توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزی، ایم پی اے ملک نصیراحمد شاہوانی، سی او کیسکو بلوچستان عبدالکریم جمالی سمیت دیگر کیسکو آفیسران کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے وڈھ میں ملاقات ملاقات میں خضدار نال زہری وڈھ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں اورناچ گریڈ سٹیشن سنی خضدار گریڈ اسٹیشن وڈھ گریڈ اسٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب وڈھ کے مختلف فیڈرز پر اور لوڈنگ گروک گریڈ اسٹیشن اور خضدار سٹی کے فیڈرز پر جاری کام غور کیسکو حکام کی طرف سے وفاقی وزیر مملکت توانائی کو بریفنگ دیا گیا۔اجلاس میں وزیر محمد ہاشم نوتیزئی نے کیسکو حکام کو مختلف علاقوں میں لائنز پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کہ اور سیلاب سے متاثرہ لائنز کی مرمت کے احکامات جاری کییاس موقع پر میرھاشم نوتیزئی کہا کہ کوششوں ہوگی کہ یہ منصوبے بہت جلد پائے۔



لاپتہ افراد کے لواحقین کا ریڈزون پر دھرنا ختم، زیر حراست لاپتہ افراد کا انکاؤنٹر نہیں کیا جائیگا:وفاقی وزیر داخلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ چند خاندانوں نہیں بلکہ بلوچستان اور پورے پاکستان کا مسئلہ ہے،لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آئندہ دو ماہ میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کسی بھی زیر حراست شخص کا انکاؤنٹر نہیں کیا جائیگا، حکومت کی یقین دہانی کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ میں ریڈزون کے باہر دھرنا ختم کردیا ہے۔



بلوچستان ،پاسکو گوداموں میں پڑی گندم سیلاب کی نذر، صوبے میں آٹا بحران شدید

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں ایک طرف گندم اور آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے تو دوسری جانب جعفراباد کے علاقوں اوستہ محمد اور ڈِیرہ اللہ یار میں پاسکو کے گوداموں میں پڑی گندم کی سینکڑوں بوریاں سیلابی پانی کے باعث سڑگئیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث جہاں دیگر املاک کو نقصان پہنچا وہاں محکمہ خوراک کے گندم بھی متاثر ہوئے ہیں ، ضلع جعفر اباد کے علاقوں اوستہ محمد اور ڈیرہ اللہ یار کے گوداموں میں کھلے آسمان تلے رکھے پاسکو کی سینکڑوں بوری گندم سیلابی پانی کی نذر ہونے کی وجہ سے خراب ہوگئی ہے ۔



ریاستی اداروں اور مسلح بلوچ جہد کاروں سے اپیل ہے کہ مذاکرات کی میز پر آئیں ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ریاستی اداروں اوربلوچ مسلح جہدکاروں سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کی میزپر آئیں، کیونکہ مذاکرات کے بغیر دونوں طرف نقصان بلوچ کاہے، نیشنل پارٹی کے پرعزم کارکنان میرجمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے فکر کی روشنی میں ایک بارپھر مکران کو نیشنل پارٹی کاقلعہ بناکر دم لیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی شام کلاتک میں میرجمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی دوسری برسی کی مناسبت سے ان کی یادمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ عام کی میزبانی وانتظامات نیشنل پارٹی تحصیل گھنہ کلاتک نے کئے تھے،جلسہ میں تربت، مند، دشت، تمپ، ناصر آباد، بالیچہ، شہرک، سامی، ہوشاپ، بلیدہ، زامران سمیت ضلع بھر سے نیشنل پارٹی کے کارکنان، گوادر، جیوانی، پنجگور ودیگر علاقوں سے رہنماؤں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، جلسہ سے قبل پارٹی قائدین کا پرتپاک استقبال کیاگیا،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طویل عرصہ کے بعد سیاسی کارکنان کا یہ جم غفیر جھوٹ، مکروفریب کے علمبرداروں اور مسلط کردہ نمائندوں کی نیندیں حرام کردے گا، آج عوام نے ثابت کردیاکہ وہ نیشنل پارٹی کی قومی جمہوری سیاسی جدوجہد کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہاکہ جمہوری سیاسی جدوجہد کوئی گناہ نہیں، سیاسی جدوجہد کاراستہ نہ روکاجائے کیونکہ سیاسی جدوجہد کی راہیں مسدود کرنے کافائدہ غیر سیاسی قوتوں کوہوگا، انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ہماری مائیں بہنیں طویل عرصے سے احتجاج پر بیٹھی ہیں مگرکسی کو احساس تک نہیں، پاکستان بڑے بحرانوں سے دوچارہے، بدقسمتی سے یہاں نہ جمہوریت ہے اورنہ پارلیمنٹ کوبالادستی حاصل ہے عدلیہ اورمیڈیا پر قدغن ہے، پاکستان مکمل سیکورٹی اسٹیٹ بن چکاہے ہماری جدوجہد کامقصد پاکستان کو جمہوری فلاحی ریاست بناناہے جس میں تمام قوموں کے حقوق کوتحفظ حاصل ہو، قوموں کی قومی شناخت، وسائل، زبان وثقافت محفوظ ہوں قومی وحدتوں کو یہ حق حاصل ہوکہ وہ اپنے حاکم خود ہوں وہ اپنے ووٹ کے ذریعے جس کو چاہیں نمائندہ منتخب کرسکیں مگر بدقسمتی سے عوام ووٹ کسی اورکو دیتے ہیں کامیاب کوئی اورہوتاہے، انہوں نے کہاکہ سیندک اور سوئی گیس کی طرح ریکوڈک کا بھی سوداکردیاگیاہے۔



سردار عطائاللہ خان مینگل نے اقوام کی شناخت و حقوق کیلئے ہمیشہ دو ٹوک موقف اپنائے رکھا،تعزیتی ریفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام عظیم بزرگ قوم وطن دوست سیاسی رہنماءاور قومی راہشون سردارعطاءاللہ خان مینگل کی پہلی برسی کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کی صدارت عظیم بزرگ قوم وطن دوست رہنماءسردارعطاءاللہ خان مینگل کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ تھے ریفرنس کے آغاز میں عظیم قوم پرست وطن دوست رہنماءاور قومی راہشوں سردارعطاءاللہ خان مینگل کے عظیم جدوجہد قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع روشن کئے گئے اور ان کی مسلسل جدوجہد ،قربانیوں ،ثابت قدمی ،اصولی سیاست ،قوم وطن دوستی ،نظریات وافکار پر ثابت قدم رہنے کی خاطر ایک منٹ کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی گئی ۔تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وصوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی ،مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار، سابق سینیٹر وپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،بزرگ سیاست دان اور جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنماءحافظ حسین احمد ،بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن سیکرٹری بالاچ قادر بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین وضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری ،سابق ایم این اے میرعبدالرﺅف مینگل،پارلیمانی سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی ڈاکٹرشہناز نصیر بلوچ، حاجی ولی محمدلہڑی،چیئرمین واحد بلوچ، ٹکری شفقت حسین لانگو، جمیلہ بلوچ،عوامی نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عیسیٰ خان جوگیزئی ،وکلاءرہنماءعصمت خان اچکزئی ،معروف دانشور ولکھاری ڈاکٹرسلیم کرد، صوفی عبدالخالق بلو چ، سینئر بزرگ صحافی رانا مقبول احمد، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی ،