نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا اور برطانیہ میں بھی بے گناہ ثابت ہوا: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے قوم کے اربوں روپے بچائے اور برطانیہ میں ہونیوالی تحقیقات  میں بھی بے گناہ ثابت ہوئے۔



25 اور 29 مئی کے درمیان اسلام آباد مارچ ہوگا، حتمی تاریخ پرسوں مل جائے گی، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


ملتان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان آپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،شاندار استقبال پر، میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کو بیدار کر دے۔



کراچی ، ایک اور بلوچ خاتون جبری طور پر لاپتہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت:ایک اور بلوچ خاتون کو جبری طور پر اغوا کرنے کی اطلاعات۔بلوچ خاتون آرٹسٹ اور شاعرہ حبیبہ پیر جان جن کا تعلق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے گاؤں نظرآباد سے ہے انہیں آج علی الصبح کراچی میں گھر سے اٹھایا گیا ہے۔



وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی،تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی، عوامی نیشنل پارٹی کے 14ارکان کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند، ارکان اسمبلی اصغر خان اچکزئی، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، سردار سرفراز ڈومکی بلوچستان اسمبلی پہنچے



اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 197 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہو گیا ہے۔



چینی شہریوں کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔



جامعہ کراچی واقعہ ، چینی زبان کی تدریسی عمل معطل ، چینی اساتذہ وطن روانہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:  جامعہ کراچی میں گزشتہ ماہ خود کش دھماکے کے بعد کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور این ای ڈی یونیورسٹی میں چینی زبان کی تدریس عملی طور پربند ہوگئی ہے اور پاکستانی بچوں کو چینی زبان کی تعلیم دینے والے چینی اساتذہ اتوار کی شام سے اپنے وطن روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بھی اطلاع ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ بھی چین روانہ ہوگئے ہیں۔



فوری انتخابات اور نگراں حکومت پر مشاورت، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا، جس میں فوری انتخابات اور نگراں حکومت کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور حکومتی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت… Read more »