حب: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ کے سربراہ وجمعیت علما اسلام کے مرکزی قائد مو لانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ حکمر انو ں کی گر تی دیو ار کوصرف ایک دھکا دینا ہے، ایسے حکمر انوں کے خلاف ہما را جہاد جا ری رہے گا، موجو دہ حکمرانو ں نے ملکی معیشت اور امن تبا ہ و بر باد کر دیا ہے، پو را ملک 23ما رچ کو انشاء اللہ اسلام آبا د کی طر ف روانہ ہو گا ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز کر اچی سے ملحقہ بلو چستان کے سب سے بڑ ے صنعتی شہر حب میں جمعیت علما اسلام لسبیلہ کے زیر اہتمام جامعہ قاسم العلوم بھو انی میں علما ء کنونشن دستار فضیلت جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی سازی کے دوران فارم ہائوس معاہدے کا تذکرہ ، بی اے پی کے سینئر اراکین کا کسی بھی معاہدے سے لاتعلقی کا اظہار اور سامنے لانے کا مطالبہ، جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے بی این پی کے رکن ثناء بلوچ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہی ہیں اور حکومت میں ہیں جس پر جے یوآئی کے عبدالواحد صدیقی نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مثبت تعاون کررہے ہیں جس پر ہمیں طعنے دیئے جارہے ہیں ہم نے صوبے کی بہتری کے لئے حکومت کی تبدیلی میں کردار ادا کیا تھا ۔اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر جمعیت علماء اسلام کے رکن زابد علی ریکی نے حکومتی رویے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بنانے میں اپوزیشن نے اہم کردار ادا کیا جام کمال خان نے میرے والد کو قتل نہیں کیا بلکہ ان کے رویے کی وجہ سے ہم نے جام حکومت کو ہٹایا اگر موجودہ حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو جام کمال خان کا والا عمل ان کے خلاف بھی دہرائیں گے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی توجہ کے باعث ضلع آواران میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور ضلع کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہائی ٹرانسمیشن اور لو ٹرانسمیشن بجلی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے کیسکو نے 50 لاکھ روپے تخمینہ لاگت کا ورک آرڈر جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلا ت مراد سعید نے کہاہے کہ کراچی ، کوئٹہ ، چمن شاہراہ کو قاتل شاہراہ کہا جاتا ہے ، تین دہائیوں پر سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ،شاہراہ کا ٹینڈر ہوچکا کنٹریکٹ ایوارڈ ہوچکا، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ باضابطہ افتتاح کرینگے۔کراچی کوئٹہ، چمن ہائی میں ٹریفک حادثات میں اضافے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس سینیٹ میں سینیٹر دنیش کمار نے کیا اور کہاکہ بلوچستان کی یہ شاہراہ دہشتگرد شاہراہ ہے۔
سلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن نے قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا جبکہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ـحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اپوزیشن ارکان نے کہا کہ حالیہ واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں حکومتی رٹ نہیں ہے،ایک قاتل راج ہے،دہشتگردوں کا راج ہے، آج تک ان سے پیٹرول اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہیں تو دہشت گردی کو کیا کنٹرول کریں گے ، دہشت گردی ملک میں ناسور بن چکی ہے۔
کو ئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو قریب لانے اور ساتھ لے کر چلنے کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ان کا حق اورچین کی طرز پر سی پیک منصوبے سے کم ترقیاتی یافتہ علاقوں کو ترقی دی جائے ، مہنگائی ، غربت اور افلاس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیاہے ، برسراقتدار وزیراعظم کہا کرتے تھے کہ ملک میں مہنگائی تب ہوتی ہے جب حکمران کر پٹ ہوں موجودہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے عمران کو ایماندار کہا جائے یا کرپٹ ؟ اب تو پی ٹی آئی کے اندر سے بھی ان کی مخالفت کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
کوہٹہ: بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا زیارت میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا کوئٹہ اور قلات میں ایک ایک انچ برف پڑی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،مستونگ،قلات،زیارت، سوراب،قلعہ سیف اللہ سمیت صوبے کے مختلف شمالی علاقوں میں رات سے بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا، صبح تک اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز برف باری ہوتی رہی ، برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا،ژوب میں درجہ حرارت1،دالبندین میں 2،پنجگورمیں 3،خضدار اورسبی میں درجہ حرارت7،لسبیلہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا
اسلام آباد /کوئٹہ : ریکوڈک کیس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان پچاس فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک معاملے پر سابقہ معاہدے میں پاکستان کا شیئر صرف 25 فیصد تھا، پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان معاہدہ فروری میں طے ہونے کا امکان ہے۔
وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وڈھ میں گزشتہ روز ایم این اے فنڈز سے جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا ،گرِیڈ اسٹیشن اورناچ کا افتتاح کردیا ،آج گروک گریڈ اسٹیشن کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کرینگے ۔پارٹی ذرائع حالیہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے ایم این اے فنڈز سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہیں گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پارٹی کے ایم پی میر محمد اکبر مینگل اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ اپنے حلقے میں جاری مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہگوادر میں700ارب روپے خرچ کر رہے ہیں اور بلوچستان کو اب تک کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ،نیا میکنزم بنا رہے ہیں اور چھ ماہ میں گوادر کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔آپ نے اتنا بڑا قرضہ بھی لیا ہو اورباہر سے بیٹھ کر آرٹیکل بھیجنا شروع کر دیں اور معیشت پر لیکچر دیں یہ اخلاقی طو رپر کیسے درست ہے ۔