امریکہ کا افغانستان میں مشن بے مقصد تھا ،عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


سلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رقابت کے بجائے صحت مند مقابلے سے پوری دنیاکو فائدہ ہوگا،اس حوالے سے پاکستان ماضی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے،میری ترجیح اپنے ملک میں قانون کی حکمرانی اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود ہے، جیو اکنامکس… Read more »



ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہیں بڑھانے کی یقین دہانی پر ہڑ تال ختم کردی، نوٹیفیکشن تک احتجاجی کیمپس میں اوپی ڈ ی لگانے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ،پیرامیڈیکس کے درمیان مذاکرات کامیاب تاہم ڈاکٹروں نے مطالبات کے نوٹیفکیشن ہونے تک ہسپتالوں میں قائم احتجاجی کیمپس میں ہی او پی ڈی لگانے کا اعلان کردیا۔یہ بات صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں ڈاکٹر حفیظ مندوخیل ،حفیظ لونی ،پیرامیڈیکس کے رہنما جمال شاہ نے بدھ کی رات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اور ینگ ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے صوبائی حکومت پیرامیڈیکس کے ہیلتھ پروفیشنل الاونس میں 100فیصد اضافہ کریگی اسکی تجویز صوبائی حکومت کی الاونس کمیٹی کو ارسال کی جائے گی جو اپنی سفارشات مرتب کرکے وزیراعلیٰ کو ارسال کریگی ۔انہوں نے کہا کہ کلاس فور کے ملازمین کے ہیلتھ رسک الاونس میں 100فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔



بلوچستان میں ترقی سے دہشتگردوں کو شکست دینگے ،عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/نوشکی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوگی سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتکاری ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کی بہتری کی طرف جائیں گے جس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، موجودہ حکومت نے بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے اور فنڈز دئیے ہیں۔



نوشکی وپنجگور میں دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ،فورسز کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن وامان بہتر ہوئی ہے ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی سیکورٹی فورسز دنیا میں نمبر ون ہیں جنہوں نے ہر کڑے اور مشکل وقت میں اپنی دلیری اور جرأت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور انہیں عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ نوشکی اور پنجگور کے دہشتگردی کے واقعات اس کی روشن مثال ہیں جہاں ایف سی کے جوانوں نے چھپ کر بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اور وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی کیمپ میں ایف سی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



نوشکی اور پنجگور مکمل فورسز کے کنٹرول میں ہیں، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز چھوڑ کر گئیں، میرا خیال ہے کہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں سمجھ رہے، افغانستان کے علاقے کنٹر، پکتیا اور خوست میں داعش اور… Read more »



برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، بلوچستان میں امن وامان سے متعلق منفی تاثر میں کوئی صداقت نہیں ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹر کرسچئن ٹرنر کے مابین یہاں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کے مختلف شعبوں میں برطانوی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈاوربرطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ٹریڈکے درمیان روابط کو فروغ دیکر ان امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔



کوئٹہ، میڈیکل کالجز کے طلباء کی احتجاجی ریلی ہاکی چوک پر دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  طلباء میڈیکل الائنس کے زیر اہتمام پاکستان میڈیکل کمیشن کے گذشتہ مہینے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے خلاف ریلی کا انعقاد، ہاکی چوک پر دھرنا دیا گیا ۔ریلی میں میڈیکل طلباء کے علاوہ دیگر طلباء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی شریک رہی ۔دھرنا شرکاء کا اس سے قبل شہر کے مختلف شاہرائوں پر گشت ۔ طلباء میڈیکل الائنس کے رہنماؤں نے دھرنا کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز مکران، لورالائی اور جھالاوان کے طلباء اور طالبات پچھلے دنوں 58 دنوں سے پی ایم سی کے کالے قانون کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے سخت سردی میں سراپا احتجاج ہیں۔



وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور سینیئر صوبائی وزیر ظہور بلیدی آمنے سامنے ایک ہزار نئی اسکیمات پر کابینہ اراکین کے واک آئوٹ کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور سینیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات آمنے سامنے بلوچستان صوبائی کابینہ میں تیس ارب کی 12سو سے زائد اسکیمات منظوری کیلئے پیش رواں مالی سال تیرہ اعشاریہ نئو ارب مختص کرنے کی تجویز پیش کردی گئیں صوبائی کابینہ کے متعدد اراکین کا شدید تحفظات کا اظہار



بی این پی کی مرکزی ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبران کا اعلان ، وسائل پر بلوچ حق حاکمیت تسلیم اور ریکوڈک میں 50فیصد حصہ دیا جائے ،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نو منتخب کابینہ کا پہلا باضابطہ تعارفی اجلاس کراچی میں ممتاز قوم پرست رہنماراہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی رہائش گاہ میں زیر صدارت بی این پی کے نو منتخب صدر سردار اختر جان مینگل منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے چلائی اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و صوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ۔



دہشتگردی سے صرف بلوچ قوم کا نقصان ہورہا ہے ،کسی کوناراض نہیں ہونے دینگے ,حکومت ہو اپوزیشن سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت ہو یا اپوزیشن ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اور کسی کو ناراض نہیں ہونے دیں گے، کوئٹہ پیکج سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے مولانا فضل الرحمن کو سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے اگر وہ چمن کا دورہ کرنا چاہیں تو سیکورٹی فراہم کریں گے، دہشتگردی سے صرف بلوچ قوم کا نقصان ہورہا ہے