کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کل پریس کلب میں مہاجر قوم کی تذلیل کی گئی لیکن ہم ایم کیو ایم پاکستان کا نام اور قربانیوں کو نہیں مٹائیں گے جب کہ یہ پارٹی 22 اگست تک ضرور الطاف حسین کی تھی مگر اب پاکستان بنانے والوں کی ہے۔