55 لاپتہ بلوچ طلباءکو پیش کریں ورنہ نگراں وزیراعظم پیش ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


عدالت نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلبا پیش کریں ورنہ نگراں وزیراعظم پیش ہوں، عدالت نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی پر 29 نومبر کو نگران وزیراعظم کو طلب کر لیا۔



وزیر اعلئ بلوچستان سے امریکی سفیرکی ملاقات،بلوچستان میں امن و فراہمی انصاف کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں، ڈونلڈ آرمن بلوم

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرپا سفارتی اور دفاعی تعلقات استوار ہیں ، بلوچستان میں امریکی حکومت اور عوام نے تعلیم خصوصا گرلز ایجوکیشن کے لئے نمایاں تعاون کیا ہے ،  دہشتگردی ، جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکی معاونت کو سراہتے ہیں ، بلوچستان پولیس کو گاڑیاں جدید آلات اور ساز و سامان فراہم کیا گیا ہے.



قرضے 81.8 ہزار ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا تخمینہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ وفاقی حکومت کے قرضے رواں مالی سال کے اختتام تک 81.8 ہزار ارب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائیں گے، جبکہ بجٹ خسارہ اور سودی ادائیگیاں بھی بجٹ تخمینوں سے بڑھ جائیں گی۔



اگر کوئی سمجھتا ہے وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بناسکتے ہیں تو یہ غلط فہمی ہے: بلاول

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آج بھی کوئی سمجھتا ہے وہ زبردستی کسی کو وزیراعظم بناسکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم اس کا مقابلہ کریں گے اور کسی آئی جے آئی کا حصہ نہیں بنیں گے۔



دہشتگردوں کے غیرقانونی مقیم افراد سے رابطوں کی انٹیلیجنس معلومات ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ہم نے انٹیلیجنس معلومات پر افغانستان کی عبوری حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے، ہم کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس کارروائی کے خواہاں ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی سکیورٹی کیلئے خطرہ پیدا کرنے والا یہ گروپ ختم کیا جائے۔