بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات، انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائیگا،صوبائی حکومت، سیکورٹی اداروں میں اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت ،حکومت امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کریگی ، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے



ترکیہ کیساتھ دفاع، تجارت کے 21 معاہدے، اردوان کے دورے سے فائدہ ہوگا، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21 نئے معاہدے، مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) طے پاگئیں، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی۔



بدانتظامی سے بلوچستان کے مسائل میں اضافہ ہوا،مائنزسے حاصل ہو نیوالی آمدن مقامی لوگوں پر خرچ کی جائیگی، وزیر اعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں پروگرام کی موجودہ صورتحال اور اس کی آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔



بلوچستان کے 30 ہزار نوجوانوں کوبیرون ملک بھیجا جائے گا ، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔



سست روی قبول نہیں، ترقیاتی منصوبے جون تک مکمل کریں گے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کو رواں سال جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی سست روی قبول نہیں کی جائے گی۔



بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال صوبائی اسمبلی کو آج ان کمیرہ بر یفنگ دی جائیگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق صوبائی اسمبلی ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے حکام ارکان کو بریفننگ دیں گے ۔