دہشتگردی کے منصوبے و بیرونی سازشیں ناکام بنائیں گے ،کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ مستونگ کو گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر بلوچستان اور ملک میں فرقہ وارانہ اور لسانی بنیادوں پر دہشتگردی کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کیاجاسکے



پنجگور، قلات ، کوہلو ،تربت و بولان میں سرچ آپریشن،شدت پسند تنظیموں کے14افراد ہلاک اور8گرفتار کئے ، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور، قلات ،کوہلو، تربت اوربولان میں ایف سی نے خفیہ اداروں اور لیویز کے ساتھ ملکر سرچ آپریشنز کئے جس میں کالعدم شدت پسند تنظیموں کے 14افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔فائرنگ کے تبادلے مییں دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔



دہشت گردوں کو غاروں سے نکال کر سزا دیں گے ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو غاروں سے نکال کر وہ سزا دیں گے جو مدتوں تک لوگ یاد رکھیں گے، عوام کو امن دینا حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ، ملک کے روشن مستقبل اور امن کے لئے آخری دم تک لڑیں گے



دہشتگردوں کو ناراض کہنا غداری ہے را کے ایجنٹوں کیخلاف بھرپورآپریشن کیاجائے ،اراکین بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اراکین بلوچستان اسمبلی نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کی قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گر دوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں ، یہ قوم پرست نہیں بلکہ پیٹ پرست ہیں



مستونگ،کھڈکوچہ میں مسافر بسوں سے25افراد اغواء19قتل ایک زخمی5کوچھوڑ دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے اتار کر 19 افراد کو قتل کر دیا۔بس ڈرائیور بھی فائرنگ میں زخمی ہوا۔ دہشتگرد وں کی تعداد20سے25تھی جو سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس تھی۔ تین میں ایک بس دہشتگردوں کے نرغے سے نکلنے میں کامیاب ہوئی



اے پی سی اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر سیاسی جماعتیں متفق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کر لیا ہے ،آئندہ مالی سال 2015-16 کے بجٹ میں رقم مختص کر کے کام کاآغاز کر دیا ،صوبوں کے خدشات دور کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل جبکہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اتفاق رائے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا



پاکستان نے برطانیہ میں مقیم20کے قریب بلوچ رہنماؤں کی فہرست برطانوی حکومت کے حوالے کردیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بیس کے قریب بلوچ رہنماوں کی لسٹ برطانیہ کے حوالے کر دیا ،برطانیہ میں مقیم بلوچ رہنماء بلوچستان میں شر پسندی کے کاروائیوں میں ملوث ہیں برطانیہ ان کی سرگرمیوں کو روکھے ،برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مطلوب قیدیوں کے متعلق دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا



بارکھان میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایف سی اہلکار زخمی، حب اور تربت میں فورسز کا آپریشن،6افراد گرفتار، حب سے گرفتار افراد صدر کے بیٹے پر حملے میں ملوث ہیں، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں صدر مملکت کے بیٹے پر بم حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں کالعدم تنظیم کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ تربت سے بھی کالعدم تنظیم کے دو ارکان پکڑے گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کراچی سے متصل ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں رمضان گوٹھ میں ایف سی نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر سرچ آپریشن کیا



کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات،4افرادجاں بحق9زخمی شہر میں حالات کشیدہ ہوائی فائرنگ بازار بند،فورسز کی نفری بڑھادی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آٹھ گھنٹوں میں فائرنگ کے تین واقعات میں چار افراد کو قتل اور دو خواتین سمیت 9افراد کو زخمی ہوگئے۔ واقعات کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے ،مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے شہر کے وسطی علاقوں میں بازار، مارکیٹیں اور دکانیں بند کرادیں



حب، صدر ممنون حسین کے بیٹے پر بم حملہ3افراد جاں بحق چار اہلکاروں سمیت15زخمی

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ : صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے بم دھماکے میں بال بال بچ گئے دھماکے میں ایک بچہ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ صدر کے بیٹے کے اسکواڈ میں شامل چار پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ، لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے پولیس افسر جام مندوخیل نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کردی