وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم عاشورکے جلوسوں کی بخیروبخوبی اختتام پذیرپراظہاراطمینان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے بخیر و خوبی انعقاد و اختتام پر اظہار اطمینان کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی پر سیکیورٹی اداروں کو شاباش دی ہے۔



باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 40 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہوا۔ کنونشن میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔



سینیٹ میں انتہا پسندی کی روک تھام کے بل کی شدید مخالفت، چیئرمین نے بل ڈراپ کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل ممبران کی شدید مخالفت کے بعد ڈراپ کر دیا۔ وزیرمملکت شہادت ایوان نے ایوان میں پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کا بل 2023 پیش کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے مجوزہ بل پر ایوان سے رائے مانگی۔ سینیٹرعرفان صدیقی… Read more »



نواب رئیسانی و لشکری رئیسانی آج وڈھ پہنچیں گے، کشیدگی کے خاتمے کیلئے کیمپ لگائیں گے

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی آج وڈھ پہنچیں گے، جہاں وہ سردار اختر جان مینگل، سردار اسد مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات، وڈھ اور خضدار میں کچھ روز کیمپ لگائیں گے۔ سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بتایا کہ چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں مصالحتی وفد آج بروز ہفتہ کوئٹہ سے خضدار پہنچے گا۔



وزیراعظم کا دورہ گوادر بلوچستان حکومت کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ،ارکان اسمبلی بھی موجود نہیں تھے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان حکومت کا کوئی بھی نمائندہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ گوادر میں انکے ہمراہ موجود نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جمعرات کو گوادر کا دورہ کیا جہاں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر حکام نے انکا استقبال کیا۔



وزیر اعظم آج گوادر کا دورہ کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دورے کی مخالفت کر دی۔

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم میاں شہبا ز شریف آج گوادر میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف آج گوادر پہنچیں گے جہاں گورنر بلوچستان انکا استقبال کریں گے۔وزیراعظم 6.3ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن،12لاکھ گیلن یومیہ ڈی سیلینائزیشن پلانٹ، نئے گوادر ائیر پورٹ پر ٹیسٹ لینڈنگ، 3.59ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی اینڈ ڈسٹربیوشن اسکیم، گوادر یونیورسٹی کی تعمیر، گوادر سیف سٹی منصوبے، گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کے کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔



ڈیتھ اسکواڈ کو بلوچستان میں دہشت پھیلانے کیلئے لانچ کیا گیا ہے،آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت پھیل رہی ہے، ڈیتھ اسکواڈ کا سربراہ شفیق مینگل نامی دہشت گردکو بلوچستان میں دہشت پھیلانے کے لیے لانچ کیا گیاہے، بلوچستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے ریاست کا بھلا نہیں کر رہے ہیں،بلوچستان کی جغرافیائی سیاسی اہمیت ہے۔



بلوچستان نگران سیٹ اپ کے لیے حکومت، اپوزیشن میں مشاورت شروع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجوسے اپوزیشن اراکین کی ملاقات،نگران سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجوسے اپوزیشن اراکین نے ملاقات کی۔