پی پی ایل واجبات کی ادائیگی میں سنجیدہ نہیں ، بلوچستان کے وزیر خزانہ کی وزیر پٹرولیم سے شکایت ۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق حسین ملک سے ملاقات کی اس موقع پر پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ پی پی ایل کے ذمہ واجبات طویل عرصہ سے زیر التوا ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے بارہا رابطوں کے باوجود واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے پی پی ایل کی جانب سے سنجیدہ رویہ کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔



ایران سے بجلی کی کم سپلائی مکران میں لوڈشیڈنگ مزید طویل

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  ایران سے مکران کو سپلائی ہونے والی بجلی میں 80میگاواٹ کی کمی کو تین دن گزرگئے، کیچ سمیت مکران بھر میں بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ جاری، کیسکو حکام نا ہی منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین و سینیٹرز کے کانوں میں جوں رینگی۔ ایک طرف ایران سے گوادر کیلئے اضافی 100 میگاواٹ بجلی خریداری اورمارچ میں سسٹم میں شامل ہونے کی خوشخبری ہے جبکہ دوسری طرف مکران ڈویژن میں شدید برقی قلت کو دن گزرگئے ہیں۔



قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،نواب رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی جمعیت کے جمعیت کے مرکزی رہنما سردار احمد خان شاہوانی جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی عبدالوہاب مشوانی مولانا سید احمد شرودی میر افتخار شاہوانی نے ایک قبائلی تنازعہ کے سلسلے میں سروان ہاؤس میں اہم ملاقات کی ۔



پرامن ماحول میں جمہوری روایات کے عین مطابق بی یو جے کے شفاف انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے‘ قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی کامیابی پر پیغام تہنیت میں نومنتخب صدر عرفان احمد جنرل سیکریٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر اراکین کو انکی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔