کراچی: کراچی کے علاقے لیاری سے لاپتہ ہونے والے نوجوان زاہد بلوچ کی بازیابی کے لیے اس کے اہل خانہ نے منگل کے روز کراچی پریس کلب کے باہر ٹوکن بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔زاہد بلوچ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے اس کی تلاش میں سرگرداں ہیں، مگر ابھی تک کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکیں۔