ملکی حالات اس وقت انتخابات کے متحمل نہیں، علامہ طاہر اشرفی

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین پاکستان علماکونسل و نمائدہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملکی حالات اس وقت انتخابات کے متحمل نہیں ہیں، پاکستان کے استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہو گا، آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل چھپا ہے۔



عمران گھر بیٹھ کر لوگوں کے بچوں کو جیل بھرنے کا مشورہ دے رہے ہیں: مصدق ملک برس پڑے

| وقتِ اشاعت :  


وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان گھر میں بیٹھ کر لوگوں کے بچوں کو جیل بھرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔



ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں۔



بلاول نے افغانستان سے دہشتگردی پھیلنے کے خطرے سے عالمی برادری کو آگاہ کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر امارت اسلامیہ افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے اپنی سرزمین سے عسکریت پسند گروپوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا مظاہرہ نہ کیا تو دہشت گردی کو پاکستان سے باہر دوسری جگہوں پر پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔