کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں 8اگست 2016 کے المناک سانحہ میں شہید ہونیوالے وکلاء اور دیگرشہدا کی پہلی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام 8اگست بروز منگل شام چار بجے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا ۔