حب،سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ تباہ، ٹریفک کا نظام بر ی طرح متاثر،این ایچ اے خاموش

| وقتِ اشاعت :  


حب: مین آر سی ڈی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل حالیہ مون سون کی بارشوں نے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو تباہ کرکے رکھ دیا شاہراہ کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے گڑھے بن جانے سے گاڑیوں کی آمد وفت متاثر ہورہی ہے شاہراہ کی بگڑتی ہوئی حالت مزید ابتر ہونے لگی ٹریفک میں خلل پید ا ہونے لگا ۔



اے این پی نے 8 اگست کے شہدا کی پہلی برسی پر شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی شہدائے 8 اگست کی پہلی برسی پر احتجاجی مظاہروں، شٹرڈاؤن ہڑتال اور تعزیتی ریفرنس کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس کو چند مہینوں میں فیصلہ کرنے والوں کے سامنے پشتونوں اور بلوچوں کی خون کی کوئی اہمیت نہیں اوریہی رویہ پشتونوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات کو ابھار رہا ہے اس کا فیصلہ اے این پی کے صوبائی اجلاس میں کیا گیا ۔



بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن کیخلاف طلباء تنظیموں کا احتجاج جاری ،حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : طلباء تنظیموں کے زیراہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 77دن ہوگئے ہڑتالی کیمپ میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ ،وائس چیئرمین خالد بلوچ ،انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ ،بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری غلام حسین بلوچ ،طارق بلوچ ،کوئٹہ زون کے نعیم بلوچ ،بی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ ،ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ناصر لطیف ہزارہ سمیت کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔



ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: چیئرمین ایس ای سی پی گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو حراست میں لے لیا گیا۔



بے گناہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قطعاً برداشت نہیں ، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نواں کلی کوئٹہ اورخاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارافراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کی ہے اورتواتر کے ساتھ رونماہونے والے ایسے واقعات پر سخت برہمی کااظہاربھی کیاہے ۔



حب ،اسٹیل ملزکو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ

| وقتِ اشاعت :  


حب : ڈی جی ماحولیات کے احکامات کی روشنی میں لسبیلہ انتظامیہ اور ای پی اے کی ٹیم کا انوائرمنٹ ہیلتھ اینڈسیفٹی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹیل ملز کے خلاف جمعرات کے روز کاروائی عمل میں لائی گئی ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے انجینئر محمد خان اوتمانخیل نے ٹیم کے ہمراہ حب اسٹیل ملز کا دورہ کیا۔



خضدار، عدالت نے محکمہ صحت کے تقر رناموں کے اجراء پر حکم امتناع جاری

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس جناب جسٹس محمدہاشم کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے محکمہ صحت خضدار میں خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے تقرر ناموں کے اجراء پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ کو 24جولائی کو طلب کرلیاہے ۔



یہ تاثرغلط ہے کہ فوج فاٹا اصلاحات کیخلاف ہے ، قادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے عملدرآمد پر تاخیر نہیں کی جائے گی، یہ تاثر غلط ہے کہ فوج فاٹا اصلاحات کے خلاف ہے، فوج نے تجویز دی تھی کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے قبل فاٹا میں ترقیاتی کام کئے جائیں اور امن و امان بحال کیا جائیتمام سیاسی جماعتیں فاٹا اصلاحات کے حق میں ہیں۔