مستونگ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے اے ٹی ایف کا اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ضلع مستونگ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے اے ٹی ایف کا اہلکار جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ضلع مستونگ کی کلی کڈو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں میں اے ٹی ایف کی اہلکار محمد اشرف ڈیوٹی دینے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا



بی آر سی خضدار تربت ، لورالائی کے طلباء اپنے اپنے گھروں کو پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


وڈھ : بی آر سی خضدار،تربت،لورالائی کے اسٹوڈنٹس کی اپنے اپنے گھروں میں پہنچ گئے بچوں کی گھروں میں پہنچنے اور امتحانات میں ایک ماہ سے کم عرصہ رہنے کی وجہ سے والدین پرشان وڈھ میں متاثرہ دو بچوں کے والدحمید اللہ مینگل اور ڈاکٹر منظور احمدکی بچوں کے گھر پہنچ نے اور ان کی تعلیم نکے متاثر ہونے پر حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے



پی سی ایس کے امتحانات مقررہ وقت پر منعقدہوں گے، حکومت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے پی سی ایس کے امتحانات کے ملتوی ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی سی ایس کے امتحانات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔ حکومت بلوچستان میرٹ کی پالیسی اور صوبے کے اہل اور باصلاحیت نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے اپنے پختہ عزم پر پوری طرح کاربند ہے،یاد رہے



سرل لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کردیئے، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سرل لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کردیئے ہیں، امید ہے کہ پیر تک کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔



گنداواہ ،دو گرپوں میں تصادم 5 افراد جاں بحق ،3 زخمی

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان میں حلف برداری کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جناب نذیراحمد لانگو سے بطور ایڈیشنل جج عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ کے جج جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔واضح رہے



بلدیات کی وزارت بیورو کریسی چلا رہی ہے میں بے اختیار ہوں ،سردا مصطفی ترین کا اجلاس سے واک آؤٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے بیورو کریسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صوبے کے عوام کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں مگر اس کی راہ میں افسر شاہی رکاوٹ ہے صوبائی وزیر نے اپنی مبینہ بے اختیاری اور بیوروکریسی کے رویئے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ بھی کیا تاہم بعد میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ انہیں منا کر واپس ایوان میں لے آئے۔



لیاری ،سنگو لائن میں دھماکہ 25 افرادزخمی اکثر کی حالت تشویشناک عوام کا شدید احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: لیاری کے علاقے سنگولائن عثمان بروہی روڈ پر دھماکہ سے 25 افرادزخمی ہوگئے جس میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو سول ہسپتال بے نظیر بھٹو ٹراماسینٹر میں منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کی طبی علاج جاری ہے،ٹراماسینٹر کے باہر زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد موجود تھی، زخمیوں کے متعلق سول ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو مکمل تفصیلات نہیں دی ہیں



گڈانی میں بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا جائے ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ گڈانی میں بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا جائے جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے یہ اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں