پاکستان پولیو کے پھیلاؤ میں نائیجریا سے بھی آگے نکل گیا، عالمی مانیٹرنگ رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


جنیوا: انسداد پولیو کے عالمی مانیٹرنگ بورڈ کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پولیو کے پھیلاؤ میں نائیجریا سے بھی آگے نکل گیا ہے اور پولیو کے خاتمے میں دنیا سے کئی سال پیچھے جاچکا ہے۔



فضل اللہ حکومت سے مذاکرات نہیں کرینگے، طالبان کمانڈر

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: طالبان کے باہمی اختلافات اور سجنا گروپ کی علیحدگی کے بعد بننے والی صورتحال، شمالی وزیرستان کے ممکنہ آپریشن اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مولوی فضل اللہ کی سربراہی میں مختلف قبائلی ایجنسیوں اور حلقوں کے نمائندہ طالبان کا اجلاس نامعلوم مقام پر جاری ہے۔



کراچی میں 7 افراد کی ہاتھ پیر بندھی لاشیں برآمد،آج ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے دعوؤں کے باوجود شہر قائد میں کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جس کا آغاز بے گناہ کے خون سے نہ ہو، آج بھی شہر میں 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد آج مختلف واقعات میں اپنی جانیں گنوانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔



ترقیاتی کاموں کیخلاف احتجاج کرنے والے خدا کے واسطے ملک کو چلنے دیں، نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


گجرانوالہ: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے، ان سے درخواست ہے کہ خدا کے واسطے ملک کو چلنے دیں۔



طالبان سے مذاکرات کا عمل آپریشن کا جواز پیدا کرنے کے لیے تھا ،مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل آپریشن کا جواز پیدا کرنے کے لیے تھا لیکن ہم جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے۔



وزیراعظم نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے لڑکی کو اینٹیں مارکر قتل کرنے کا نوٹس لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے بھائیوں کی جانب سے اینٹیں مار کر قتل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ شام تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔