عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اسفندیار ولی خان نے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال پر دہشت گردانہ حملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنائے گئے انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں درج سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے، دہشت گردانہ حملے میں 60 سے زائد وکلا جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بے وقوف سمجھتی ہے۔
چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا اور اب تک مجموعی طور پر، چین پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جس میں 2.3 ارب ڈالر تجارتی قرضے بھی شامل ہیں۔
کراچی : کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے بتایا کہ گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں تقریبا سوا 11 بجے دستی بم دھماکا ہوا۔انہوں نے کہا کہ دستی بم دھماکا اسلحہ خانے میں انسپیکشن کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہزاد اور صابر شہد ہوگئے جبکہ سینیئر انسپکٹر سعید اور پولیس کانسٹیبل علی گوہر زخمی ہوئے۔
کراچی : بلوچستان یونیورسٹی میں طالب علموں کو سٹال لگانے کی اجازت نہ دینے پر کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور پروگریسو الائینس کے کنوینر امداد قاضی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے خصوصاً جامعات اور اعلیٰ تعلیمی ادارے طلباء و طالبات کیلیے نہ صرف تعلیم و تربیت کی سہولتیں اور ماحول مہیا کرنے میں بنیادی اور اہم کردار ادا کرتے ہیں، بلکہ طالب علم برادری کو معاشرتی، معاشی اور سیاسی شعور دینے کیلیے نرسری کا کام بھی دیتے ہیں۔
کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں کو امدادی سامان ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر، لاکھڑا، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں تقسیم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، طوفانی بارشوں کی وجہ سے تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔