پاک فو ج کیخلاف مہم پی ٹی آئی اور بھارت کا مشترکہ پر وجیکٹ تھا ، خواجہ آصف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد پاک فوج کے خلاف مہم پاکستان تحریک انصاف اور بھارت کا مشترکہ پروجیکٹ تھا، بھارت کے چینلز برملا کہتے ہیں اس وقت عمران خان جو کام ہمارے لیے کررہا ہے، اگر ہم اربوں، کھربوں ڈالر بھی خرچ کرتے تو شاید ہم پاکستان کے اندر اس قسم کا نیٹ ورک نہ پیدا کرسکتے جو بھارت کے مفادات کے تحفظ یا اس کو آگے بڑھانے میں پی ٹی آئی اور اس کا سربراہ عمران خان کررہا ہے،دفاعی اداروں کا وجود پاکستان کی بقا اور سالمیت سے جڑا ہے،بیرونی سازش کا کہا اور پھر امریکا سے کیری ڈبے پکڑ لیے۔



فوج نے سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کی موجودگی کو مسترد کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


آئی ایس پی آر نے وادی سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے مسلح کارندوں کی موجودگی کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی سے دور پہاڑی چوٹیوں پر موجود کچھ مسلح افراد بظاہر افغانستان سے چوری چھپے اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے آئے تھے۔



وزیراعلی کی امریکی سفیر سے ملاقات، بلوچستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دنیا کے سامنے کھول دیا ، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ملاقات امریکی سفیر کی خصوصی دعوت پر امریکی قونصلیٹ میں ہوئی طویل دورانیہ کی ملاقات میں وزیراعلیٰ اور امریکی سفیر کے درمیان بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔