کراچی ،پولیس ہیڈ کواٹر میں بم دھماکہ 2اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے بتایا کہ گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں تقریبا سوا 11 بجے دستی بم دھماکا ہوا۔انہوں نے کہا کہ دستی بم دھماکا اسلحہ خانے میں انسپیکشن کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہزاد اور صابر شہد ہوگئے جبکہ سینیئر انسپکٹر سعید اور پولیس کانسٹیبل علی گوہر زخمی ہوئے۔



بلوچستان یونیورسٹی میں طالب علموں کو سٹال لگانے کی اجازت دینا افسوسناک ہے، امداد قاضی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : بلوچستان یونیورسٹی میں طالب علموں کو سٹال لگانے کی اجازت نہ دینے پر کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور پروگریسو الائینس کے کنوینر امداد قاضی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے خصوصاً جامعات اور اعلیٰ تعلیمی ادارے طلباء￿ و طالبات کیلیے نہ صرف تعلیم و تربیت کی سہولتیں اور ماحول مہیا کرنے میں بنیادی اور اہم کردار ادا کرتے ہیں، بلکہ طالب علم برادری کو معاشرتی، معاشی اور سیاسی شعور دینے کیلیے نرسری کا کام بھی دیتے ہیں۔



بی وائی سی کے رضاکاروں کو امدادی سامان کی تقسیم میں شدید دشواری کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں کو امدادی سامان ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر، لاکھڑا، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں تقسیم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، طوفانی بارشوں کی وجہ سے تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔



سابقہ حکومت ایڑی چوٹی کازور لگا کر بھی مولانا فضل الرحمان پر کرپشن ثابت نہ کرسکی غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے اسلام آباد میں پارٹی کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار حفیظ لونی کی قیادت میں ایک وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی قیادت اسوقت صرف مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں جس پر سابقہ حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی ان پرایک روپے کا کرپشن ثابت نہیں کیا۔



سی پی این ای بلوچستان کمیٹی کے قیام کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :  کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے سی پی این ای بلوچستان کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے



بلوچستان کے بارش متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے وزیراعلی’ سندھ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اس موقع پر دونوں وزیر اعلی کے درمیان بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحا ل نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی وزیراعلی سندھ نے بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کو سندھ حکومت کی جانب بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سندھ کے عوام اور حکومت مشکل کے اس وقت میں اپنے بلوچستان کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں