اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا403 واں اجلاس چیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر) محمد خرم آغاکی زیر صدارت این ایچ اے کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا،جس میں ملک بھر میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر این ایچ اے نیٹ ورک کی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔