تھانے چلو! یا لاڑکانہ چلو! کے نعرے بلند :کراچی میں جبری گمشدگی کا سلسلہ جاری، لواحقین بھی احتجاج کرنے پر کمر بند

| وقتِ اشاعت :  


کراچی میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ مختلف علاقوں سے بے شمار بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک مرتبہ پھر لاپتہ افراد کے لواحقین سڑکوں پر احتجاج کرنے پرکمربند ہوگئے۔



ملک گرے لسٹ سے باہر نکلنے کیلئے ایک قدم دور ہے، جشن منانا قبل ازوقت ہے حنا ربانی کھر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تمام ایکشن پلانز پر عمل درآمد کیا اور ملک گرے لسٹ سے باہر نکلنے کیلئے ایک قدم دور ہے،معاملے پر جشن منانا قبل از وقت ہے، ایف اے ٹی… Read more »



مریم اور نگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آبا د: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔



سینٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس ، بلوچستان میں 2018کی حلقہ بندیاں بر قرار رکھنے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نئی مردم شماری ہونے تک 2017 کی مردم شماری کے مطابق صوبہ بلوچستان کی 2018 کی حد بندی برقرار رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے ادارہ شمارایات کو سی سی آئی کے فیصلے کی رشنی میں 31 دسمبر 2022 تک نئی مردم شماری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔



عمران خان نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

| وقتِ اشاعت :  


سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اتوار کی رات 9 بجے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔



بجلی کی بچت اور بازار جلد بندکرنےکیلئےکمرشل فیڈرز پر شام7 بجے بجلی بندکرنےکا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز  پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔



قوم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکےگا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں وکلاسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا امریکیوں کے سامنے جھکیں گے وہ اتنا ڈومور کہیں گے اور اگر اپنے ملکی مفادات کے لیے اسٹینڈ لیں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے، آپ ان کے جوتے صاف کریں گے تو وہ حقارت سے دیکھیں گے۔



آئین و قانون عمران خان کی سمجھ سے باہر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد ریفرنس میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے سیاسی مخالفین کیخلاف بےبنیاد کیس بنائے، مجھ پر جس پلانٹ کی بنیاد پر کیس بنایا گیا وہ آج بھی چل رہا ہے، یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے۔