کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگئی۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ریل گاڑی بولان میل ڈیڑھ سال بعد آج سے بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بند کردیا گیا تھا، لیکن اب کورونا کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔



کورونا کا نیا ویرینٹ: شادی کی تقریبات، مزارات اور دفاتر کیلئے این سی او سی کا نیا ہدایت نامہ

| وقتِ اشاعت :  


جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔



انتخابات ای وی ایم پر نہ ہوئے تو حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈ نہیں دے گی، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون میں تبدیلی کے بعد الیکشن کمیشن کے لیے اگلے تمام ضمنی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانا لازمی ہیں اور اگر الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر نہیں ہوتے تو حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈ نہیں کر سکے گی ۔



سپریم کورٹ نے تھرکول کرپشن کیس تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ نے تھرکول منصوبے میں کرپشن کیس تحقیقات کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا جبکہ عدالت نے حکم دیاکہ چیئرمین نیب آڈیٹر جنرل رپورٹ کا جائزہ لے کر ابتدائی رپورٹ تین ماہ میں پیش کریں۔