کہا تھا ن لیگ کے 2 نہیں 3 گروپ بنیں گے، شہباز شریف اپنے لیے دم درود کرائیں، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دوسال پہلے کہا تھا  کہ مسلم لیگ ن میں دو کی بجائے تین گروپ بنیں گے، شہباز شریف دو سال بعد اپنے لیے دم درود کرائیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا  تھا کہ ن لیگ انتشار اورجوڈوکراٹے سے برباد ہوگی،شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں۔



طالبان کی فضائی کمپنیوں سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی اپیل

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ طالبان نے ان کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر مسائل حل ہوچکے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہربلخی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی سے بہت سے افغان بیرون ملک پھنس کررہ گئے ہیں اور لوگوں کو کام یا تعلیم کے لیے بیرون ملک سفرپرروانہ ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔



سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر چل رہی ہیں ایک آدمی نہیں پکڑا، جسٹس اطہر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اختیارات سے تجاوز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت کی ذمہ داری ہے۔



مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، 20 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر ہے

| وقتِ اشاعت :  


مالاکنڈ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے اہم مطلوب دہشت گرد احسان اللہ عر ف طلحہٰ کوگرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے انٹیلی جنس آپریشن کرکے اشتہاری مجرم احسان اللہ عرف طلحہٰ ساکن ضلع بونیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، ایمونیشن، ہینڈ گرینیڈ اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ صوبائی حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے۔



پاکستان، کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد، مزید 31 اموات

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔



کے سی ڈی زون کی سی پیک میں شمولیت پروزیراعظم کی شاباش

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی /  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وفاق کے تحت کراچی میں منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے گورنرہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کرینگے جبکہ وزیراعظم عمران خان سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی قیادت میں سیاستدانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرینگے گورنر ہاؤس ہی میں بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔



زرداری اور فواد کیخلاف نااہلی درخواستوں کا فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائیں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری اور فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔



گیارہ سو ارب روپے پیکج سے ہی KCR آ رہا ہے، گورنر سندھ

| وقتِ اشاعت :  


گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) گیارہ سو ارب روپے پیکج سے ہی آ رہا ہے، صوبائی حکومت صرف 6 ارب روپے دے رہی ہے، نون لیگ کئی بار حکومت میں آئی لیکن کراچی کیلئے کام نہیں کیا، جبکہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو 13 برس کے دوران ایک بس نہیں دی، شہر میں پانی اور سیوریج کا برا حال ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کوئی منصوبہ شروع کرنے جاتی ہے تو اس میں رکاوٹ آجاتی ہے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان فائلیں پھنس جاتی ہیں، بنڈل آئی لینڈ اس کی مثال ہے۔



پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنائیں گے، صدر مملکت

| وقتِ اشاعت :  


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کیلئے پرعزم ہیں، دنیا بھرمیں سیاحت کا شعبہ زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج ہم شاندار ماضی، مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔



تحفے دینے والے عرب حکمران مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں: فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحفے دینے والے عرب حکمران مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں۔بلدیاتی انتخابات نہ کروانا پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے جبکہ شہباز شریف دور کے بلدیاتی اداروں کی بحالی تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے۔