|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2015

 کراچی: ایم اے جناح روڈ پرگل سینٹر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ملٹری پولیس کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے۔ ایم اے جناح روڈ پر گل سینٹرکے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم دہشت گرد ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت راشد اور ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب دہشت گردی کی کارروائی کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد کرلئے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے اپنے چہروں کو نقاب سے ڈھانپا ہوا تھا اور گل سینٹر کے قریب کھڑی ملٹری پولیس کی گاڑی میں بیٹھے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔