|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2017

کراچی: عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز سےکراچی کا عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم سج گیا،رونالڈینو کی ٹیم نے ریان گیگزکی ٹیم کو 3کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی ۔

رونالڈینو،ڈیوڈ جیمز،جارج بوٹنگ ،ریان گیگز ،نکولز انیلکا سمیت 7مشہور فٹبالرز کا ایکشن سے بھرپور میچ تیز رفتاری سے شروع ہوا ،ابتدا میں رونالڈینو کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا ۔

ایک حملے کی کوشش میں گیگز سیون کے دفاعی کھلاڑی نے رونالڈینو کی ٹیم کے کھلاڑی کو پنالٹی ایریا میں گرایا، جس پر ریفری نے پنالٹی کک ایوارڈ کردی، رابرٹ پیریز نے اس پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

گول ہونے کے بعد گیگز سیون نے بھی حریف ٹیم پر حملے کیے مگر اُن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، دوسری جانب رونالڈینو کی ٹیم کو ایک اور پنالٹی ملی ،مگر اُس پنالٹی کے گول کو ریفری نے مسترد کردیا۔

اس کے بعد گیگز سیون کی ٹیم نے شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے اینلکا کے گول کی بدولت خسارہ ختم کیا،میچ کے آخری کوارٹر میں رونالڈینو سیون کی ٹیم کے سعد اللہ نے گول کرکے مقابلہ تین، دو کردیا۔

مقابلے کے آخری لمحات میں رونالڈینو سیون کو پنالٹی ملی، جس کو کپتان رونالڈینو گول میں تبدیل نہ کرسکےاور میچ ختم ہوگیا،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے،میچ براہ راست جیو سوپر پر دکھایا گیا ۔