|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2017

کوئٹہ: سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی سے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے یہاں ان کے چیمبر میں منگل کے روز ملاقات کی ۔

اس موقع پر انہوں نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو اپنے محکمہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ عالمی یوم انسداد بدعنوانی کی مناسبت سے 9دسمبر2017کو مختلف تقاریب اور آگاہی مہم کا آغاز کرنے جارہا ہے

جس میں انہوں نے سپیکر کو بحیثیت رول ماڈل شرکت کی د عوت دی جسے سپیکر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے بدعنوانی کے سدباب کے حوالے سے چلائی جانے والی آگاہی مہم میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو شامل کیا جائے اور خصوصاً تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء کو سرگرم کیا جائے تاکہ بدعنوانی کے خاتمے میں موثر تعاون اصل کرکے اس ناسور کو ختم کرنیکی ۔

جدوجہد کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب نے سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے اسمبلی اجلاسوں کی کاروائی احسن طریقے سے چلانے پر ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

سپیکر نے ڈی جی نیب کو دعوت دی کہ وہ اگراپنے محکمہ کی کاکرردگی سے متعلق ارکان صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دینا چاہئیں تو اس کا اہتمام کیا جائے گا۔