بلوچستان میں سول پروسیجر کورٹ اور خواتین وراثت سے متعلق قانون سازی کی جائے ،فروغ نسیم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں قانون سازی کے حوالے سے یکسانیت لانا چاہتے ہیں، جو قوانین بنائے گئے ہیں ان کی عوام میں آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے، آگاہی مہم میں شرکت کرنے کیلئے میں خود تمام صوبوں میں آنے کیلئے تیار ہوں، بلوچستان میں بھی سول پروسیجر کورٹ، خواتین کے حق وراثت اور وراثتی قانون سازی کے حوالے سے تیزی آنی چاہیے۔وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت کریمنل لاء اور سول لاء کو نافذ کرنے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزیر قانون اور بلوچستان کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔