ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی اسکوارڈ کا اعلان،

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوگئی۔ پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، چار آل راؤنڈرز اور چار فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔



کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی

| وقتِ اشاعت :  


پرتگالی فٹبالر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے آئر لینڈ کے خلاف 110 واں بین الاقوامی گول کر کے سابق ایرانی فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔



دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کردی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں109 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ہے ۔پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔



راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن بن گئی

| وقتِ اشاعت :  


 مظفر آباد: راولا کوٹ ہاکس مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر کشمیر پریمیئر لیگ کی پہلی چیمپئن بن گئی ہے۔کشمیر پریمئر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی۔ راولا کوٹ ہاکس نے حریف ٹیم کو جیت  کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم حریف ٹیم صرف 162 رنز ہی بنا سکی۔



کے پی ایل کا فائنل آج کھیلا جائے گا

| وقتِ اشاعت :  


مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔کے پی ایل کا فائنل آج شام 7 بجے راولاکوٹ ہاکس اور مظفر آباد ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

| وقتِ اشاعت :  


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ24 اکتوبر کو ہو گا۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔



میسی کے آنسو والا ٹشو پیپرفروخت کیلیے پیش، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

| وقتِ اشاعت :  

messi

بارسلونا فٹ بال کلب کی الوداعی  پریس کانفرنس میں آنسو پونچھنے کیلئے لیونل میسی کا استعمال شدہ ٹشو  پیپر 1 ملین ڈالر( 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)  میں فروخت ہونے کیلئے تیار ہے۔ارجنٹائن کے  اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس میں مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا۔