|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

آواران: زلزلہ متاثرین ایکشن کمیٹی آواران کے رہنماء جاویداحمد شاہوانی نے کہاہے کہ آواران اور مشکے میں نظام تعلیم تباہ وبرباد ہوچکا ہے ۔ ٹیچرز اپنے ذاتی کاموں میں مصروف نظرآتے ہیں جو مہینہ بھر اسکول نہیں جاتے ہیں ۔ ضلع اسی فیصد تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں ۔ ٹیچرز گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں ۔ ٹیچرز ،ٹھیکدار ہر شعبے کو کرپٹ آفیسران کی آشیربات حاصل ہے ۔ جہاں حکومتی نظام اور رٹ دور دور تک نظر نہیں آرہاہے ۔ جب تک کرپٹ آفیسران کو تبدیل نہیں کیا جاتا اس وقت تک صورتحال ابتر رہیگی ۔ کرپٹ اور نااہل ٹھیکداروں کو ٹھیکے ملنے کی وجہ سے گزشتہ روز دمب شاہوانی میں زیر تعمیر پرائمری اسکول کی چھت گرگئی ۔ 72لاکھ روپے کا یہ منصوبہ ٹھیکدار اور آفیسران کے کرپشن کی وجہ سے بنتے ہی گرگئی ۔ جس کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے ۔