|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2015

کوئٹہ: سبی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا اور گاڑی کو نقصان پہنچا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے ناڑی گاج روڈ کے قریب سات مرلہ کے قریب سیکورٹی فورسز کیلئے واٹر ٹینکر کانوائے کی شکل میں پانی لیکر جارہا تھا کہ سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نیتجے میں نائیک نیاز علی زخمی ہوگیا اور گاڑی کو نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سبی سے بم ڈسپوزل ٹیم کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور دھماکے میں تقریبا 3 سو گرام مواد استعمال کیا گیا صدر پولیس سبی کا عملہ کاروئی کررہا ہے،علاوہ ازیں سبی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے گاڑی ناج میں ہونیوالے بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جسکے نتیجے میں سپاہی محمد قیصر،رفیع اللہ،عبدالجبار،حبیب اللہ اور محمد یونس زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔