|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2017

کو ئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت قلات ،مستونگ ،خضدار ،چاغی ،نوشکی ،تربت ،واشک ،پنجگور، گوادر، قلعہ عبداللہ ،پشین ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،مسلم باغ اور صوبے کے شمالی اضلاع میں بارشیں وزوزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اور کل مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے پی ڈی ایم اے کا غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شپ بادل چھا جانے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہواتھا جس کے بعد جمعہ کے روز کوئٹہ سمیت قلات ،مستونگ ،خضدار ،چاغی ،نوشکی ،تربت ،واشک ،پنجگور، گوادر، قلعہ عبداللہ ،پشین ،کوئٹہ ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،مسلم باغ اور صوبے کے شمالی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوابارش ہوتے ہی حسب معمول کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا جو رات بھر جاری رہا تفتان اور نوشکی میں موصلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آ�آآگئے کوئٹہ کی شاہرائیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی تھی تاہم کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن میں آئندہ دو روز میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کی تمام تر تیاریاں مکمل اور کنٹرول رومز کو فعال رکھا جائے۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے کو یہ ہدایت بھی کی کہ متعلقہ اضلاع میں امدادی اشیاء پیشگی بھجوائی جائیں ، ندی نالوں کے اردگرد آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور حساس قومی شاہراہوں اور مقامات پر عملہ اور مشینری دستیاب رہے محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق ایران سے بارش کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوچکاہے جس کے باعث جمعہ سے اتوار تک میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے ،ان کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں قلعہ عبداللہ ،پشین ،کوئٹہ ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،مسلم باغ ،قلات ،مستونگ ،خضدار ،چاغی ،نوشکی ،تربت ،واشک ،پنجگور اور دیگر میں بارش اور برف باری کاامکان ہے تاہم یہ سلسلہ 5فروری تک ختم ہوجائیگا ،جمعہ کے روز کوئٹہ ،چمن ،چاغی سمیت مختلف شمالی اضلاع میں بادل چھا جانے کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث چمن میں گھروں کے چھتوں کو نقصان پہنچاہے جبکہ چاغی میں بھی تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے