|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2019

میران شاہ : سیکیورٹی اہل کاروں اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارکنوں میں جھڑپ ہوئی جس کے بعد کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہل کاروں اور پی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کے قریب اس مقام پر ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پی ٹی ایم کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے وقت مقامی ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر بھی علاقے میں موجود تھے۔