|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2019

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اورپارٹی سطح پرزیربحث لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرزشریک ہوں گے۔

کورکمیٹی ملکی سیاسی و معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق اہم فیصلے کرے گی جب کہ وزیراعظم کورکمیٹی کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کیسے روکنا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم دورہ سعودی عرب، ایران اوردورہ چین پر اعتماد میں لیں گے جب کہ پارٹی کی صوبائی تنظیموں کوتحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔