|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2020

شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔