|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2020

لاہور: تفتان میں 14 روز قرنطینہ میں گزار کر آنے والا مریض انتقال کرگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں یہ مریض زیر علاج تھا جس کی شناخت غلام عمران کے نام سے ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص حافظ آباد کا رہائشی تھی اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا  جس نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے۔

ذرائع کے مطابق غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا اور آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ڈاکٹرز یہ شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ یہ پاکستان میں کورونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ہوسکتی ہے۔