|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2020

روس میں کورونا وائرس کے وار نہ تھمے، ایک ہی روز میں 47 افراد جان سے گئے اور 6 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے۔

اموات کی مجموعی تعداد 794 تک پہنچ گئی، اب تک ستاسی ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

روس میں لاک ڈاؤن کے بعد دارالحکومت ماسکو میں سناٹے کا راج ہے، گلیاں سنسنان اور سڑکیں ویران ہیں، شہری گھروں میں بند ہیں۔