ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 788 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36717 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 284 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 243 اور پنجاب میں 223 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1076 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 18 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں خیبرپختونخوا سے 171 نئے کیسز 9 ہلاکتیں، سندھ 758 کیسز 9 ہلاکتیں، بلوچستان 81 کیسز، اسلام آباد 63 اور آزاد کشمیر سےمزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
خیبرپختونخوا
آج خیبر پختونخوا سے اب تک کورونا کے مزید 171 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5423 اور ہلاکتیں 284 ہوگئی ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں 4، چارسدہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ اور سوات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق مزید 113 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1505 ہوگئی ہے۔
سندھ
سندھ سے آج کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے اور 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 14099 اور اموات 243 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 238 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3073 ہوگئی ہے۔
بلوچستان
بلوچستان سے آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 81 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت نے کی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2239 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہے۔
محکمہ صحت مطابق بلوچستان میں اب تک 326 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 822 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 69افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں بدھ کو کورونا کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 223 ہوگئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 302 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13561 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4530 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 7 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 482 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 337 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔