|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 252 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 356 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 57 ہزار 705 ہوگئی ہے،

جن میں سے کورونا کے 18 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 356 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 57 ہزار 705 ہوگئی، اب تک پنجاب میں 20 ہزار 654 ، سندھ میں 22 ہزار 934 ، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 80 ، بلوچستان میں 3 ہزار468، اسلام آباد میں ایک ہزار 728، گلگت بلتستان میں 630 جب کہ آزادکشمیر میں 211 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

کورونا کا شکار مزید 30 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد1197ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 408 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 369، پنجاب میں 352، اسلام آباد میں 17، گلگت بلتستان میں 8، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔