|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2020

کوہلو: سابق صوبائی وزیر داخلہ نواب گزین مری نے کہا کہ مری قبائل نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کا خیال رکھا ہندو بھی ہمارے بلوچستان کے رہائشی ہیں ان کا اتنا عزت کرتے ہیں جتنا باقی اقوام کا عزت کرتے ہیں ہم سب مل کر ملک اور علاقے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہئے تاکہ ہم دنیا کے باقی قوموں کی برابری کر سکیں ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ہے۔

ارباب ہاؤس کوئٹہ میں بلوچ، پشتون اور ہندو کمیٹی کے اہم شخصیات سے ملاقات علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو،سبی و کوئٹہ کے اہم شخصیات،نواب ارباب کاسی،نوابزادہ عمر فاروق کاسی میر نعمت مری، تحصیلدار مراد مری سمت ہندو کمیونٹی کے رہنما سروش مکی نے کوئٹہ ارباب ہاوس میں سابق صوبائی وزیر داخلہ نواب گزین مری سے ملاقات کی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نواب گزین مری کا کہنا تھا مری قبائل کے تاریخ میں یہ بات ثابت ہے کہ مری قبائل نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کا خیال رکھا ہندو بھی ہمارے بلوچستان کے رہائشی ہیں مری قبائل ان کا بھی اتنا عزت کرتے ہیں۔

جتنا باقی اقوام کا عزت کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اس ملک اور علاقے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہئے تاکہ ہم دنیا کے باقی قوموں کی برابری کر سکیں سب سے پہلے ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے کل یہی بچے اس ملک کے مستقبل ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ جلد آبائی ضلع کوہلو آوں گا اور کاہان کے باسیوں سے ملاقات کے لیے کاہان بھی جائیں گے۔