|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2020

مچھ: نیشنل پارٹی کچھی کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر وڈیرہ بشیر خان چھلگری منعقد ہوا جس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی بلوچستان صدر میر عبدالخالق بلوچ اعزازی مہمان خواتین سیکرٹری میڈم یاسمین لہڑی تھیں اجلاس میں ممبر سی سی میران بلوچ ریجن سیکرٹری عبدالستار بنگلزئی خدائے رحیم بلوچ تحصیل صدورجنرل سیکرٹیریز بی ایس او ڈھاڈر اور اراکین کونسل نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی قائد میر جمہوریت میر حاصل بزنجو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اورمرحوم میر حاصل بزنجو کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اجلاس میں اتفاق رائے سے اہم فیصلے کئے گئیجس میں ضلع کچھی میں پارٹی کو منظم کرنیکے تمام سرکل کے ورکرز بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے طے کردہ 11 اکتوبر کوئٹہ جلسہ عام میں نیشنل پارٹی کے ورکرز بھرپور شرکت کرے گی اورضلع کچھی سبی کا مشترکہ تعزیتی ریفرنس بیاد میر حاصل بزنجو نومبر میں ہوگا۔

وفاق میں ضلع بولان کچھی سے آسامیوں پر تعنیات ملازمین کے لوکل سرٹیفیکٹ ڈومیسائل کی صاف وشفاف تصدیق کامطالبہ کیا اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ خواتین سیکرٹری میڈم یاسمین لہڑی سنٹرل کمیٹی کے ممبر میران بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی خدائے رحیم بلوچ ضلعی صدر وڈیرہ بشیر احمد چھلگری نے کیا کہ اپوزیشن کے اے پی سی میں بلوچستان کے لاپتہ افراد کے مسئلہ کو شامل کرنا نیشنل پارٹی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

بلوچستان میں ایک منصوبے کے تحت سیاسی اور عوامی کلچر کو ناپید بناکر جس کی جگہ غیر حقیقی نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے اسٹیبلشمنٹ غیر حقیقی قوتوں کو تقویت دیتا آرہا ہے جس کیوجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں جمہوریت کا فروغ پروان نہ چڑسکی طالع آزما قوتوں نے سیاست کو ہمیشہ اپنی گھر کی لونڈی سمجھا اور عوام دشمن جمہوریت دشمن فیصلے کیے گیے جس کا غمازہ آج عوام بھگت رہے ہیں 2018۔

کے انتخابات میں نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ چرایا گیا تاکہ حقیقی عوامی نمائندے اسمبلی تک نہ پہنچ سکے اور نہ ہی عام آدمی کیلئے عوام دوست پالیسیاں بناسکے ایسے نمائندوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے جو غیر جمہوری قوتوں کے سامنے سجدہ ریز ہوکر عوام کے اجتماعی مسائل پر سمجھوتہ کرتے ہیں نیشنل پارٹی جمہوریت کی بقاء کیلئے سیکڑوں قربانیاں دیں ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہیں ہم نے کھبی عوام سے دھوکہ فریب کا تصور ہی نہیں کیا۔

میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو سپوت بلوچستان نے پارلیمنٹ کے اندر غیر جمہوری قوتوں کو للکارا اور جمہوری قوتوں کو متحد کیا تاریخ گواہ ہیں ہم نے ہمیشہ آمریت کیخلاف کلمہ حق ادا کیا کارکن ہمارا اثاثہ اور سرمایہ ہیں نظریاتی جدوجہد کے بغیر قوم پرست سیاست کو مین دائرے میں شامل نہیں کیا جاسکتا نیشنل پارٹی کے عوام دوست پالیسیوں کیوجہ سے نیشنل پارٹی بلوچستان کے ایک حقیقی قوم پرست سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔

کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں میٹنگ میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے کوئٹہ میں ہونے والے 11اکتوبر کے جلسہ کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی نیشنل پارٹی کچھی جلسے میں بھرپور انداز میں قافلے کی صورت میں شمولیت اختیار کرے گی جلسہ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اہم فیصلہ و آخری کیل ثابت ہوگا انھوں نے ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنے جدوجہد تیز کرے۔