|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2020

ژوب: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ کے روبرو N50 کوئٹہ ژوب ڈی آئی خان روڈز ایکسیڈنٹ کے متعلق دائر آ ئینی درخواست کے سماعت کے دوران درخواست گزار عبد الواحد کاکڑایڈوکیٹ کونسل درخواست گزار دوست محمد مندوخیل ایڈووکیٹ جبکہ دوسری جانب ڈپٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط ڈی آئی جی موٹر وے کلکٹر کسٹم نمائندہ این ایچ اے آی جی ایف سی نمائندہ پیش ہوئے۔

موٹر وے آئی جی ایف سی کلکٹر کسٹم نے اپنے اپنے رپورٹس جمع کیے عدالت نے کسٹم اور ایف سی کو ہدایت جاری کی کہ آئندہ دونوں علیحدہ علیحدہ اور ہر گاڑی کی چیکنگ نہ کریں جس گاڑی کے بارے میں شک یا اطلاع ہو اسے چیک کریں۔

مزید ہدایت جاری کی کہ بلیلی چیک پوسٹ (کسٹم اور ایف سی) 4 نومبر 2020 سے پہلے کوئٹہ (آبادی) سے باہر وسیع جگہ پر منتقل کر دیں ڈی آئی جی موٹر وے نے عدالت کو بتایا کہ دو ہفتے کے اندر موٹر وے پولیس N50 کوئٹہ ڑوب روڈ پر پٹرولنگ (موٹر وے پولیس گشت) شروع کریگا عدالت مزید ہدایت کی کہ ہفتہ وار رپورٹ رجسٹرار ہائی کورٹ آف بلوچستان آفس میں جمع کریں آہندہ تاریخ سماعت 4 اکتوبر 2020 مقرر کیا گیا۔