|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ء ممبرسنٹرل چیئرمین جاوید بلوچ ضلع کوئٹہ کے فنانس سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی‘ کامریڈ رحمت اللہ مینگل‘میراکرم بنگلزئی‘ادریس پرکانی‘ زعفران مینگل‘ خورشیدمحمدشہی نے محکمہ ریلوے جوائنٹ روڈکے متاثرین دکانداروں کی بحالی الاٹمنٹ کوکافی عرصہ گزرنے کے باوجودمکمل نہ کرنا ان کی معاشی استحصال کے مترادف ہے۔

جبکہ دکانوں کوگرانے کے بعد جھونپڑی نما عارضی خیمہ لگاکردوکانداری کی جارہی جوسرکارریلوے کے بجائے بھتہ کی شکل پانچ سے دس ہزار روپے انتظامیہ بطوررشوت وصول کررہی ہے جبکہ جوائنٹ روڈپرواقع شوروم جنرل اسٹورالیکٹریشن ودیگراجزا ضرورت کے دکانداراب تک متبادل کے انتظار میں بیروزگارہے جوان کیساتھ معاشی تنگ نظری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاریلوے حکام فی الفورجوائنٹ روڈمتاثرین کی الاٹمنٹ کرکے محکمہ ریلوے ریونیوکوبچائے اورسابقہ تمام الاٹیزودکانداروں کی کاروبارکوبحال کرے بصورت بی این پی متاثرین کیساتھ ریلوے کی انتقامی عمل کیخلاف بھراحتجاج کاحق محفوظ رکھتا ہے۔