|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2020

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت واپوزیشن قوم کے سلگتے قومی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔لٹیروں کوبچانے اوربلاتفریق سب کا احتساب نہ کرنا قوم کیساتھ زیادتی ہے قومی مسائل مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت فرقہ واریت ختم کرنے اورملک وملت کے حق میں قانون سازی کے بجائے حکومت اوراپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے میں مصروف ہیں۔

بدقسمتی سے قوم کو دیانت دار حکومت اور نہ ہی اپوزیشن ملی ہے جماعت اسلامی حکومت واپوزیشن کے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کرتی رہیگی۔امرائے اضلاع وذمہ داران انسدادسودونفاذاسلام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انہیں کامیاب کریں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپوزیشن و حکومت کے ہر برے کام کی مخالفت کریگی ملک میں سترسال سے جمہوریت،قوم وملت کے خلاف سازشیں شروع ہے۔

امریکہ اپنے غلاموں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہاہے اسلام دشمن قوتیں،امریکہ اور سیکولر بے دین طبقات نے ہمیشہ ہر فورم پر پاکستان واسلام کے خلاف کام،سازشیں کی ملک کو قرضوں میں جھکڑکرحکمران کس کی خدمت کر رہی ہے آئی ایم ایف ورلڈ بنک نے کبھی کسی مسلم ملک کا ساتھ نہیں دیا مسلم ممالک کی معیشت کو اپنے قبضے میں لینے اور ان کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی سودی ادارے کام کر رہی ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے بااختیار قوتوں نے بین الاقوامی سودی یہودی اداروں کو ہمارے ملک کے سیاہ وسفیدکا مالک بنانے کی سازش کر رہی ہے ملک کو آئی ایم ایف کے ملازمین کے حوالے کرکے ا ُن کے مفادات کا دفاع ہورہا ہے موجودہ حکومت واپوزیشن کو عوام کے مسائل ومشکلات سے کوئی سروکار نہیں اپوزیشن اپنے لٹیروں کو بچارہی ہے جبکہ حکومت اپوزیشن کوبدنام ورسوا اور خاموش کرنے کیلئے کام کر رہی ہے عوامی مسائل پر بات تک نہیں ہورہی جو لمحہ فکریہ ہے۔ سود کے خلاف جاری مہم میں علمائے کرام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی نے سود کے خلاف عدالت بھی گئی ہے۔

اور پارلیما ن سمیت ہر فورم پر سود کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہیگی ملک میں جب تک سود کا خاتمہ اور اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوگا مسائل میں کمی آئیگی نہ ہی قوم کو سکون اوراطمینان میسر ہوگاجماعت اسلامی نے پورے ملک میں سود کے خلاف اور نفاذاسلام کیلئے مہم شروع کر رکھی ہے ہم سود کی تباہ کاریوں اور اسلامی نظام کے برکات وثمرات سے قوم کوآگاہ کریں گے قومی ترقی خوشحالی سکون اور اطمینان کامیابی وخوشحالی کیلئے نفاذ اسلام اور سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے قوم اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔