|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں نے پی ڈی ایم کا قیام کرکے عوام کی ترجمانی کی پی ڈی ایم پاکستان کے عوام کی آواز بن گئی ہے موجودہ مسلط شدہ حکومت میں کسی کا عزت و نفس محفوظ نہیں نیشنل پارٹی خواتین ونگ 25 اکتوبر کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جمہوری عمل پر قدغن لگانے اور سیاسی عمل میں مداخلت اور غیر جمہوری انداز سے حکومتیں بنانے کی منفی پالیسیوں نے ملک کو سنگین بحرانوں کا شکار کردیا ہے موجودہ سلیکٹڈ حکمران بھی غیر جمہوری طریقے سے عوام پر مسلط ہوگئے ہیں اور اس حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے عوام لاچارگی و پسماندگی کا شکار ہے خواتین ہر جگہ ہراسمنٹ جیسے گھناونے عمل سے دوچار ہے لیکن حکومت صرف میڈیا میں غیر جمہوری نمائندوں کے زریعے دعووں میں لگی ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور خصوصا خواتین 25 اکتوبر کے جلسے عام میں شرکت کرکے غیر جمہوری پالیسیوں کے خلاف اپنا شعوری کرادر ادا کریں۔