|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع کے تھانوں کی حدود میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان نے آج شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے کوئٹہ شہر کے قائد آباد۔

گوالمنڈی اور بروری تھانوں، نصیر آباد کے ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ، چھتر تھانہ، منجھو شوری تھانہ، جعفرآباد کے ڈیر ہ اللہ یارتھانہ، صحبت پور تھانہ، اوستہ محمد تھانہ،گنداخہ تھانہ، جھل مگسی کے گنداواتھانہ، سبی کے سٹی تھانہ، ڈیرہ بگٹی کے ڈیرہ بگٹی تھانہ، خضدار پولیس تھانہ، حب تھانہ لسبیلہ کی حدود میں موٹر سائیکل کی سنگل اور ڈبل سواری پر پابند ی عائد کردی ہے جبکہ پابندی کا اطلاق باوردی سیکورٹی اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔