|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2020

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیمی سطع پر چھ لاپتہ افراد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کر دیا جن میں چار طالب علم ہے جن کے نام ثناءاللہ ولد دوست محمد سکنہ گرمان پنجگور ، ثناءاللہ ولد محمد اسحاق سکنہ خاران، ماجد بلوچ سکنہ قلات،فیروز بلوچ سکنہ پنجگور اور لیویز اہلکار عبدالغنی سکنہ نوشکی ، عبدالرحمن نیچاری سکنہ مستونگ کے کیسز شامل ہے تنظیم نے صوبائی حکومت سے انکی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی