|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ غفلت لاپروائی اور بروقت اقدامات نہ کرنے سے کوہلو سلنڈر واقعہ کے کئی معصوم زخمی بچے زندگی کے بازی ہارگئے ہیں اور بہت سے بچوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے حکومت نے بچوں کے علاج معالجے اور امداد کرنے میں بھی کوتائی کا مرتکب ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے۔

بیان میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندان سے مکمل طور پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو سلنڈر کا واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے جس میں معصوم بچے شدید طور پر جھلس گئے جس نے سماج کو کپکپی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔

لیکن افسوس کہ بلوچستان کی بے حس حکومت کو یہ سانحہ بھی نہ جنجوڑ سکا حکومت کو سانحے کو ایمرجنسی کے صورت میں لیتے ہوئے بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے تاکہ معصوم بچے کی زندگی کو بچایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کی بہترین علاج کی سہولیات فراہم کیا جائے تاکہ مزید بچوں کی زندگیوں کو محفوظ کیا جاسکے اور خاندانوں کی مناسب مالی امداد کی جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوجائے۔