|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2020

منگچر: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی صدر محمدعارف قلندرانی،سنیئر نائب صدر کامریڈ مختیار نیچاری،جونیئر نائب صدر مقبول گل محمدشہی،جنرل سیکرٹری حفیظ صاد مینگل ودیگر کابینہ اراکین نے کہا ہے کہ قلات منگچر گرانی سمیت گردنواح میں گیس کی بندش اور پریشر کی کمی عذاب بن چکی ہے گیس حکام کی ناروا رویے کی وجہ سے عوام کواحتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔

عوام مجبور ہوکر لکڑ یا ں اور ایل پی جی گیس خر ید نے پر مجبور ہیں گیس کی قلت سے لکڑی کے چولہوں اور سلنڈر کا دور لوٹ آیا ہے۔گھریلوصارفین کو نہ شام اور نہ صبح کے اوقات میں گیس میسر ہے۔شدید سرد موسم میں سوئی گیس پریشر میں کمی سے شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاری بھر بلوں سے غریب عوام پریشانی کے شکار ہے۔

بل ادائیگی کے باوجود بغیر کسی نوٹس اور پیشگی اطلاع کے میٹر اتار لیتے ہیں اور پھر جرمانہ کیساتھ اسکو گیس کا بل بھیج دیادیا جاتا ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں سے مسترد شدہ تیز رفتار گیس میٹرز اس صوبے پر تھوپنا کہاں کاانصاف ہے غریب عوام کے بس میں تیز رفتار میٹروں کی بل کے ادائیگی ان کے بس میں نہیں انہوں نیکہا کہ اووربلنگ کی بھر مار سے غریب عوام کی چولہے بجھ گئی اور ماہانہ اٹھارہ ہزار سے بائیس ہزار بل بھیجنا کہاں کا انصاف ہے۔

غریب عوام کے بس میں تیز رفتار میٹروں کی بل کے ادائیگی ان کے بس میں نہیں ہر چھ ماہ بعد میٹر کی تبدیلی۔ اور پچیس ھزار جرمانہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم کاسلسہ جاری ہے انہوں نیکہا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے مسترد شدہ تیز رفتار گیس میٹرز اس صوبے پر تھوپنا کہاں کاانصاف ہے غریب عوام کے بس میں تیز رفتار میٹروں کی بل کے ادائیگی ان کے بس میں نہیں ہر چھ ماہ بعد میٹر کی تبدیلی اور پچیس ہزار جرمانہ بلوچستان میں ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔