|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی آڑ میں پی ڈی ایم کے جلسوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے موقع پرخود حکمرا نوں نے ایس او پیز کوخاطر میں لا ئے بغیر عوامی اجتما عات اور جلسے کئے مگر اب کورونا وائرس کی وبا ء کے پھیلا ؤ کا کہہ کر اپوزیشن جما عتوں کے اتحاد پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں کو محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مگر ہم واضح کر نا چا ہتے ہیں کہ مو جو دہ حکمرانوں کے خلاف اب تحریک چل پڑی ہے جب تک ان سے چھٹکا رہ حاصل نہیں کیا جاتا اس وقت تک پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالواسع نے کہا کہ 22نومبرکو پشاور میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تاریخی جلسہ ہوگا جس سے قبل ہی حکمران جما عت بو کھالہٹ کی شکا ر ہو چکی ہے جس کا واضح ثبوت خیبر پشتونخوا حکومت کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی منا سبت سے لگا ئے جا نے والے بینرز کو اتارنا ہے۔

جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اپوزیشن جماعتوں کا راستہ روکنے اور پشاور جلسے کو ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن سلیکٹڈ حکمران بھول گئے ہیں کہ ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔ اپوزیشن کے جلسوں نے حکمرانوں کے ہوش اڑا ردیئے ہیں اسی لئے جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم تمام تر کوششوں کے باوجو د پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ ہوگا اور اپوزیشن جماعتیں جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اب اپنے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوس کو برداشت نہیں کیا جارہا انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکمرانوں کو اس وقت کورونا وبا ء کیوں یا د نہیں آیا جب وہ خود گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتما عات اور جلسے کر رہے تھے اب جب اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کی با ری آئی تو انہیں کوروناوبا ء اور اس سے پیشگی بچا ؤ کا خیال آیا اب حکمرانوں نے جلسے و جلوس پر پابندی لگا کراپنی حکومت کو بچا نے کی کوششیں شروع کی ہیں مگر اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کی آڑ میں حکومت کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔

کورونا وائرس ایک بیماری ہے جس سے بچنے کے لئے احتیاط کی ضروری ہے مگر جس طرح حکومت کورونا کا استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کے جلسوں پر پابندی کی کوشش کررہی ہے یہ ہمیں منظور نہیں۔ جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کے حکم پر ہر جلسے و جلسو س کو کامیاب بنانے کے لئے حکومتی سازشوں کو ناکام بنائیں گی۔